Sunday April 28, 2024

ڈالر نے ایک بار پھر روپے کو آنکھیں دکھانی شروع کر دیں نئی قیمت جان کر آپ کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید10پیسے کے اضافے سے 125.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ میں ملا جلا رجحان رہا۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید124.25روپے اور قیمت فروخت124.35روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کا ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید125.30روپے سے بڑھ کر125.40روپے اور قیمت فروخت125.60روپے سے بڑھ کر125.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے147روپے سے گھٹ کر146.30روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے148.50روپے سے گھٹ کر148.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے164.50روپے سے گھٹ کر164.20روپے ہوگئی لیکن قیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ہوا اور166روپے سے بڑھ کر166.20روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی کی قیمت خرید33.40روپے اور قیمت فروخت33.80روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.30روپے اور قیمت فروخت34.70روپے برقرار رہی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.50روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت19.50روپے مستحکم رہی ۔

FOLLOW US