Wednesday May 15, 2024

سوشل میڈیا پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے موٹر سائیکل سوار لڑکیوں کا ہاتھ پکڑنے کی ویڈیو وائرل لوگوں کا غصہ آخری حدوں کو چھو گیا، ڈولفن فورس کا بھی جواب سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لا ہو ر کی ڈ ولفن فو رس نے 2 لڑکیوں کی موٹر سائیکل خرا ب ہو نے پر اپنی مدد پیش کر کے فر ض کو بخو بی نبھا یا ، لڑ کیو ں کو ان کا ہاتھ پکڑ کر منزل پر پہنچا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ،کوئی کچھ بھی کہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ مدد کے لیے سب سے پہلے پولیس کو ہی بلایا جاتا ہے اور جب سڑک پر کسی
کی مدد کرنا مقصود ہو تو پھر صنفی امتیاز نہیں دیکھا جاتا،حال ہی میں لاہور کے علاقے مغلپورہ میں کینال روڈ پر 2 لڑکیوں کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔خواتین اپنی بائیک سڑک پر چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھیں، اتنے میں وہاں سے ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں کا گزر ہوا اور لڑکیوں نے جھٹ انہیں مدد کے لیے بلالیا۔ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار ایک لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر انہیں منزل پر پہنچا دیا،واقعے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے ڈولفن اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا،اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے خود آواز دے کر پولیس اہلکاروں کو مدد کے لیے بلایا تھا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سرِ راہ کسی کی مدد کرتے وقت صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا۔

FOLLOW US