Thursday December 26, 2024

فیصل آباد کالج میں مولانا طارق جمیل کے بیان کے دوران زلزلہ آگیا

فیصل آباد دو روز قبل زلزلے کے شدید جھٹکوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کو لرزا دیا ۔ فیصل آباد کالج میں معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل لیکچر دے رہے تھے کہ دوران لیکچر ہی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس پر پاس بیٹھے ایک شخص نے مولانا طارق جمیل کو زلزلے کے جھٹکوں سے متعلق مطلع کیا ۔ مولانا طارق جمیل بیان

دیتے دیتے رُک گئے اور کہا کہ ہم جو کام کررہے ہیں اس سے زلزلہ رُک جائے گا انشا اللہ جس کے بعد انہوں نے لاالہ الا انت سبحنک انی کنت من الظالمین کا ورد کرنا شروع کردیا۔ مولانا طارق جمیل نے حاضرین سے کہا کہ اللہ کبھی کبھی زمین ہلاتا ہے تاکہ انسان سدھر جائے اور اپنا ایمان نہ بیچو۔ انہوں نے کہا کہ جو زلزلہ آگے آنے والا ہے ہمیں اس کی فکر کرنی چاہئیے۔

FOLLOW US