Wednesday September 17, 2025

“آپ سیاست میں واپس آجائیں آپ کی شکایتیں دور کردی جائیں گی” وفاقی وزیر نے کس سینئر ملکی سیاستدان کو فون کر دیا حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینئر اور سینئرملکی سیاستدان فاروق ستار پارٹی سے ناراض ہوکر کئی ہفتوں سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں ۔ تاہم اب انھیں پارٹی کے نئے کنوینئر اور وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے فون کیا ہے اور انھیں پارٹی میں واپس آنے کااور اپنا سیاسی کردار ادا کرنےکا مشورہ دےدیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کومشورہ دیاہے
کہ وہ واپس بہادرآباد آجائیں،آپ کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے رابطہ کمیٹی سے علحیدگی اختیار کی ہے۔۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ رابطہ کمیٹی میں ہونا نہ ہونے کے برابر تھا۔ پارٹی کے کسی بھی معاملے میں ان سے مشورہ نہیں کیا جاتا ہے۔ نمائشی کردار ادا کرنے سے علیحدگی بہتر ہے۔