اسلام آباد توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں جیل کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وی آئی پی سہولیات فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نہال ہاشمی اسپتال کے وی آئی
پی روم میں موجود ہیں جہاں ٹی وی ، کیبل ، اخبارات، اے سی اور ہیٹر جیسے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ نہال ہاشمی کو اس قدر سہولیات کی فراہمی پر سیاسی تجزیہ کاروں نے جیل حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہے ، ایسے میں ان کو وی آئی پی سہولیات کس حیثیت سے دی جا رہی ہیں؟