Wednesday September 17, 2025

نوازشریف کی رہائی سے عالمی سطح پر کیا تاثر سامنے آنےوالا ہے ضمنی الیکشن پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ عدلیہ آزاد ہے اور اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ فیصلے کے سیاسی اثرات مرتب ہوں گے، عالمی سطح پر بھی اچھا اثر ہو گا اور ضمنی الیکشن پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ بد ھ کو لارڈ نذیر احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے
کہ عدالتی فیصلے کا کا حکومت پر بھی دبا ? بھی ہو سکتا ہے، عمران خان کو دبئی میچ دیکھنے کی بجائے واپس پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو عوام کو تسلی ہونی چاہیے، دوبارہ جیل یا آزادی کی صورت میں عدلیہ کے فیصلوں کو سراہنا چاہیے۔