Wednesday September 17, 2025

” نیب پراسکیوٹر شریف خاندان کے خلاف دلائل نہیں دے پائے کبھی وہ کہتے کہ میری والدہ بیمار ہیں کبھی کہتے کہ میرے پائوں۔۔” نوازشریف ودیگر کی رہائی کے بعد سینئر صحافی کا چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت رہا کر دیا گیا ہے ۔جس پر مبصرین اور تجزیہ کاروں کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ معروف صحافی اجمل جامی نے کہا ہے کہ نیب ٹھیک طرح سے نوازشریف ویگر کو سنائی گئی سزائوں کے حق میں دلائل نہیں دے پائی۔
نیب پراسیکیوٹر نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزاؤں کی درخواست میں مکمل دلائل نہیں دے پائے۔وہ بار بار اپنی بیماری اور والدہ کی بیماری سے متعلق بتاتے رہے۔جب کہ کچھ دلائل تو انہوں نے کرسی پر بیٹھ کر دئیے کہ میرے پاؤں سوجھ جاتے ہیں