اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت رہا کر دیا گیا ہے ۔جس پر مبصرین اور تجزیہ کاروں کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ نیب بنیادی طور پر دو سوالوں کے جواب نہیں دے پائی۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو سوال واضح تھے کہ تو نیب نے کہہ دیا کہ یہ اثاثے نواز شریف کے تھے۔ لیکن آمدنی کا تعین کیے
بغیر یہ کیسے اخذ کر لیا کہ یہ اثاثے آمدنی سے زائد ہیں،دوسرا انہوں نے پوچھا کہ جب اثاثے نواز شریف کے ہیں تو مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کیوں پکڑا گیا؟ یہ وہ دو بنیادی سوال تھے جس کا نیب پراسیکیوٹر کے پاس جواب نہیں تھا۔
