لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر رہا کر دیا گیا ہے ۔ جس کے بعد تینوں کو لاہور روانگی کےلئے سخت سکیورٹی کے حصار میں اسلام آباد ہائیکورٹ لے جایا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کے استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لیگی کارکن اپنے قائد کی رہائی کو لےکر خاصے پرجوش ہیں۔ ایک طویل عرصے
کے بعد شریف خاندان کےلئے کوئی اچھی خبر آئی ہے۔ کارکنوں نے رہائی کی خوشی میں ایک دوسرے کوجی بھر کے مٹھائی کھلائی اور نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا میں رات کا کھانا کھائیں گے،جہاں نواز شریف کے پسندیدہ کھانوں کی تیاری کی جا رہی ہے ،نوا ز شر یف کی والدہ کی ہدایت پر خصوصی کھانے تیارکئے جارہے ہیں،کھانے میں قیمہ،مٹن کڑاہی اور نہاری شامل ہیں۔
