بھارت کے شہر حیدر آباد کے ضلع چلکانگر میں ایک گھر کی بالکونی سے 3 ماہ کے بچے کا سر برآمد ہوا۔ رپورٹس کے مطابق بچے کا سر کسی تیز دھار آلے سے کاٹا گیا ہے لیکن بچے کا دھڑ ابھی بھی لاپتہ ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بچے کا سر برآمد ہونے پر پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ سپر بلیو بلڈ مون کے گرہن کی رات مبینہ طور پر اس بچے کی قربانی
دی گئی ۔ بچے کا سر اُس رات سے اگلے ہی دن برآمد ہوا جس نے پولیس کے شُبے کو مزید تقویت بخشی۔ اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی جنس سے متعلق بھی تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔