Wednesday September 17, 2025

سعودی عرب اور چین نے 47ارب ڈالر اٹھا کرپاکستان کے سامنے رکھ دیے چونکا دینے والی خبرآگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معیشت اس وقت مشکل صورتحال کا شکار ہے ۔ ایسے میں نئی حکومت کو آئی ایم ایف جانے کا چیلنج درپیش ہے ۔ لیکن حکومت اس اقدام سے گریزاں ہے۔ ایسے میں ایک ایسی خبر آگئی ہے جو پاکستانیوں کےلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکاثابت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر بہترین دوست چین اور سعودی عرب مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان میں 25 جولائی کے الیکشن کے بعد قائم ہونے
والی نئی حکومت کو سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں۔ پاکستان کے کل زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالرز کی کم ترین سطح تک آ چکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب حکومت بھی کہہ چکی ہے کہ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے، خزانہ خالی ہے۔اس صورتحال میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مجبور ہو کر مزید قرضوں کے حصول کیلئے آئی ایم ایف جانا پڑے گا۔تاہم وفاقی حکومت تمام تر مشکل حالات کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے رضامند نہیں ہے۔