اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی خزانے میں کھربوں روپے جمع کرائے جانے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نےکہا ہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی خزانے میں 297ارب روپے کی خطیر رقم واپس جمع کرا دی گئی۔اجلاس کے دوران نیب کے تمام علاقائی بیوروز، پراسیکیوشن، آپریشن ڈویژن سمیت نیب ہیڈ کوارٹرز کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نیب اپنی حالیہ پالیسیوں میں نوجوانوں کواہمیت دیتا ہے۔ شفافیت میرٹ اور قانون پرعمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات کو نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کیلئے وقت کا تعین کیا گیا ہے۔
