اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہا ئو س میں لگژری گاڑیوں کی نیلامی میں پہلی گاڑی کرولا الٹس 2010 ماڈل 11 لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت ہو ئی ۔مجموعی طور پر وزیراعظم ہا ئو س کی 102 گاڑیوں کی نیلامی ہوگی جن میں دو بم پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں لینڈ کروزر، مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو بھی نیلامی کے لیے پیش کی گئی۔نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیاں 1994 سے 2016 ماڈل تک کی ہیں جن میں محض 33 گاڑیاں نئی ہیں جبکہ باقی ساری پرانی ہے۔
