Wednesday September 17, 2025

نوازشریف اپنے دور میں وزیر اعظم ہائوس سے کیا کچھ کھایا کرتے تھے اور اب عمران خان کےیہاں کھانے کے کیا معمولات ہیں کام کرنے والے خانسامہ نے تفصیلات بتا ڈالیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے وزیراعظم ہائوس میں کھانے پینے کے معمولات کے حوالے سے اہم انکشافات ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس میں کام کرنے والے ایک خانسامہ نے اس حوالے سےانکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کھانے میں مٹن اور دیسی مرغی زیادہ استعمال کرتے تھے لیکن دوپہر کا کھانا نہیں کھاتے تھے۔خانسامے کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے کچھ نہیں کھاتے اور رات کا کھانا گھر جا کر کھاتے ہیں