Tuesday January 21, 2025

” نوجوت سنگھ سدھو بھارت آکر جھوٹ بول رہے ہیں پاکستان نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا ” سینئر بھارتی وزیر نے اپنی حکومت کو خط لکھ کر حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی طرف سے کرتارپورکوریڈورکھولنے کی پیشکش پر بھارتی سیاستدانوں کو ابھی تک یقین نہیں آرہا ہے ، بھارت کی ایک سینئروزیرنے پاکستانی حکومت کی طرف سے کرتارپورکوریڈورکھولنے جانے کے عندیے کے حوالے سے تصدیق کیلئے بھارتی وزیرخارجہ کوباضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا۔بھارت کی یونین
منسٹربرائے فوڈٹیکنالوجی اورپرکاش سنگھ بادل کی بہو ہرسمرت کوربادل نے بھارتی وزیرخارجہ شمساسوراج کوخط میں ان خدشات کا اظہارکیا ہے کہ شاید پاکستان کی کسی شخصیت نے بھارتی سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو سے کرتارپورکوریڈورکھولنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے اور نوجوت سنگھ سدھو اس حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ہرسمرت کورنے خط میں لکھا ہے کہ شرومنی اکالی دل اورسردارپرکاش سنگھ بادل کئی برسوں سے ڈیرہ بابا نانک سے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورکا کوریڈورکھولے جانے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں تاکہ بھارت میں بسنے والے لاکھوں سکھ یہاں سے دربارصاحب کے درشن کرسکیں ، تاہم کئی برسوں سے ا س مطالبے کوسردخانے میں رکھا گیا ہے ، سکھوں کی کئی تنظیمیں اوروفودبھی یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔ شرومنی اکالی دل نے 2010 میں اسمبلی میں یہ قراردادبھی پاس کروائی تھی کہ یہ راستہ کھولاجائے اس حوالے سے پاکستان سے مذاکرات کئے جائیں تاہم اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی تھی ۔تاہم اب جب پنجاب کے سینئروزیرنوجوت سنگھ سدھونے پاکستان کا دورہ کیا اوروہ واپس آئے توانہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے سربراہ نے انہیں عندیہ دیا ہے کہ گورونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کوریڈورکھولنے کوتیارہیں۔ خط میں انہوں وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی سرکاری طورپرتصدیق کریں کہ کیا پاکستان کی حکومت نے ایسی کوئی یقین دہانی کروائی ہے اور یہ بھی بتایا جائے کہ اگرپاکستان کی طرف سے یہ پیشکش کی گئی ہے توبھارتی حکومت کا اس حوالے سے کیا موقف ہے ۔انہوں نے وزرات خارجہ سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ پاکستان سے اس معاملے پرمذاکرات کئے جائیں۔

FOLLOW US