لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے پر ایک مبہم بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے کے بعد تحریک انصاف نے اس اہم منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور اس پریکسوئی کے ساتھ کام کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ ابینہ کمیٹی برائےپاک چین اقتصادی راہداری کاوفاقی وزیرخسروبختیارکی زیرصدارت پہلااجلاس ہوا جس میں انقلابی فیصلے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تین ہفتے قبل اقتدار سنبھالنے والی تحریک انصاف حکومت کی پوزیشن بڑے قومی منصوبوں بالخصو ص سی پیک کے
حوالے سے خاصی کمزور ہو چکی تھی اس کی اہم وجہ گزشتہ دنوں جاری ہونے والا مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا بیان بھی دونوں ملکوں کے مابین غلط فہمیوں اور عالمی پراپیگنڈے پر منتج ہوا ۔ تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بھی سی پیک منصوبے پر خاطر خواہ توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس سسلے میں کابینہ کمیٹی برائےپاک چین اقتصادی راہداری کاوفاقی وزیرخسروبختیارکی زیرصدارت پہلااجلاس ہوا جس میں انقلابی فیصلے کئیے گئے ہیں۔۔سی پیک منصوبوں اور8ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے لیے جاری تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔