انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے جان قربان کرنے والےاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کہتے ہیں کہ جمہوریت کو لاحق خطرات کی نوعیت اب تبدیل ہو گئی ہے ۔ 15ستمبر کو جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے خطرہ ہے جو پارلیمنٹ کے بجائے طاقت سے
اپنا ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتے ہیں، تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا سابق صدر نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو عالمی جمہوری دن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدب بی بی بے نظیر بھٹو جمہوریت کی سب سے بڑی علمبردار ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا ۔