Tuesday January 21, 2025

بھارت کے لوگ اپنے سیاستدانوں سے بے خبر مگر’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ میں جب امیتابھ بچن نے عمران خان سے متعلق سوال کیا تو کیا ہوا ؟ پاکستانیوں کو چونکا دینے والی خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے مشہور رئیلٹی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں مشہور اداکاروں کے علاوہ عام افراد بھی شرکت کرکے اپنی قسمت آزمائی کرتے ہیں اور ساتھ ہی امیتابھ بچن بطور میزبان اپنی دلچسپ باتوں سے گھروں میں موجود شائقین کو بھی محظوظ کرتے ہیں۔ “کون بنے گا کروڑ پتی” بھارت کا
سب سے مقبول ترین شو ہے۔ جس کی میزبانی بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کرتے ہیں جس میں کروڑوں روپے کے سوال کیے جاتے ہیں۔اسی حوالے سے مذکورہ پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پروگرام میں پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا۔اور پروگرام میں عمران خان کے قریبی دوست نوجوت سنگھ سدھو کا ایک آڈیو کلپ چلایا گیا اور کہا گیا کہ آڈیو کلپ میں جس لیڈر سے متعلق بات کی گئی اس کان نام بتائیں۔ آڈیو کلپ میں نوجوت سنگھ سدھو کہتے ہیں کہ میں نے اس شخص کو مشکلات حالات سے لڑتے ہوئے دیکھا،سنورتے ہوئے دیکھا کرکٹ کھیلی تو زبردست کھیلی اور جب سیاست میں آئے تو ایک سیٹ سے شروع کیا اور کامیابی حاصل کی اور آج وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوان نے سوال کا فورا جواب دے دیا کہ “”عمران خان””۔دلچسپ بات یہ ہے بھارتی نوجوان کو یہ نہیں پتہ چلا کہ یہ آواز کس کی ہے البتہ اس نے یہ فورا پہچان لیا کہ بات کس بارے میں کی جا ر ہی ہے، حالانکہ نوجوت سنگھ سدھو بھارت کی ایک جانی مانی شخصیت ہیں اور وہ سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی بھی رہے ہیں۔ اس بات سے اندازہ ہو تا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں کتنی شہرت رکھتے ہیں۔واضح رہے عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو بہت اچھے دوست ہیں اور سدھو عمران خان کی حلف برادری کے لیے پاکستان بھی آئے تھے۔

FOLLOW US