Tuesday January 21, 2025

کلثوم نواز کی نما ز جنازہ ادا ۔۔ وہ 2اہم ترین شخصیات جنہوںنے جنازے میں شرکت نہیں کی ۔۔ جان کر پاکستانیوں کو بھی بے حد افسوس ہوگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی جاتی امراء میں نمازجنازہ ادا کردی گئی، جاتی امراء شریف میڈیکل کمپلیکس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کلثوم نوازکی نمازجنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی، حکومتی شخصیات سمیت ن لیگی کارکنان کی بڑی
تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رائیونڈ جاتی امراء میں نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔ اس موقع پرن لیگ کارکنان پرسوگ کا عالم طاری تھا۔ بعض مواقع پررقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف،، شہبازشریف، دیگر اہلخانہ، ن لیگی سینئر رہنماء، پیپلزپارٹی سے خورشید شاہ،، راجا پرویز اشرف،، علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے گورنر پنجاب چوہدری سرور و دیگر رہنماء، اے این پی سے غلام بلور کی قیادت میں وفود سمیت ن لیگ کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے قبل خواتین کارکنان کو کلثوم نواز کا دیدار کروایا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد مولانا طارق جمیل نے مرحومہ کلثوم نوازکے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کروائی۔ تاہم نماز جنازہ میں کلثوم نواز کے بیٹوں نے شرکت نہیں کی۔ انہوں نے لندن میں ہی کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اپنی والدہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اسی طرح گزشتہ روزسابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی لندن میں بھی نمازجنازہ ادا کی گئی۔ لندن ریجنٹ پارک مسجد میں کلثوم نوازکی نمازجنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں مرحومہ کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز،، سمدھی اسحاق ڈار،، شہبازشریف، چوہدری نثار،، عزیز واقارب، سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جس کے بعد شہبازشریف اور اہلخانہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے کلثوم نواز کی میت لیکر آج صبح لاہور پہنچے۔ جہاں سے میت کوایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ شریف میڈیکل کمپلیکس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر اہلخانہ نے کلثوم نواز کا دیدار کیا۔ نوازشریف تقریباً آدھ گھنٹہ تک میت کے پاس موجود رہے۔
اور اپنی بیٹی مریم نواز دلاسا بھی دیتے رہے۔ تاہم کلثوم نواز کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں11ستمبر بروزمنگل کوانتقال کرگئی تھیں، کلثوم نوازکینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ایک سال25 دن لندن میں زیرعلاج رہیں، انہیں پھیپھڑوں کی سنگین بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔کلثوم نواز17اگست 2017 میں کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے لندن گئی تھیں۔ گزشتہ سال 22 اگست کوکلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق ہوئی تھی۔ بیگم کلثوم نواز13مہینے لندن میں زیرعلاج رہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات کے بعد ان کے شوہر سابق وزیراعظم نوازشریف ،بیٹی مریم نواز،، داماد کیپٹن ر صفدرجوکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں ۔ان کو5دن کیلئے پیرول پررہائی دی گئی۔ تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے نمازجنازہ میں شرکت کرسکیں۔

FOLLOW US