اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے جس کے تحت 9اور 10محرم الحرام یعنی20اور 21ستمبر کو تمام سرکاری اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی۔ م تعطیل کے باعث بینک، اسکول، کالجز، بینکس، سرکاری دفاتر اور مارکیٹس بند رہیں گی۔نئے اسلامی سال 1440 ہجری کا آغاز 12 ستمبر سے ہوا تھا، 10 ستمبر کو مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے پنجاب کے علاوہ
بلوچستان سے بھی محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رکھنے سے متعلق وزیر اعظم آفس کو آگاہ کردیا ہے، سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔