دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں جیت کے عزم کے ساتھ اترے گی ۔ دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی اس وقت مکمل فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں ۔ اور وہ جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کےلئے بے چین ہیں۔ اس موقع پر ایک بھارتی صحافی نے امام الحق سے ایک انتہائی عجیب و غریب سوال کرتے
ہوئے کہا کہ آپ کے سونے کے معمولات بالکل اپنے ماموں جیسے ہی ہیں کیونکہ ہم نے دیکھا کہ آپ کے ماموں بھی بہت زیادہ دیر تک سونے کے عادی تھے۔ اس پر امام الحق نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرے ماموں کے سونے کے معمولات کا کیسے معلوم ہوا ؟ کیا آپ ان کے ساتھ سوتے رہے ہیں؟ اس پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور وہ صحافی کھسیانی ہنسی ہنسنے لگا۔