لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادائیگی کے موقع پر غم و غصے سے بھرے لیگی کارکنوں سے نعرے بازی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں نوازشریف کے والد میاں محمد شریف کی قبر کے پہلو میں دفن کر دیا گیا ہے تاہم اس سے قبل مولانا طارق جمیل نے رائے ونڈ جاتی امرا میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی ۔
ان کے سلام پھیرتے ہی لیگی کارکنوں نے مشتعل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی ” شرم کرو حیا کرو،،نواز شریف کو رہا کرو اور ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے” واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز منگل کے روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔