لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی ضیاالرحمان کوکمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوزنے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے کمشنر افغان
مہاجرین کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ارباب شہزاد کو کہاگیاہے کہ یہ پتا لگایا جائے کہ ضیاالرحمان کیسے بڑے عہدوں پر فائز ہوئے ۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ ضیا الرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیاہے ، وہ خوشاب میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیے گئے تھے اور وہ اس عہدے پر کیسے فائز ہوئے یہ بھی پتا لگایا جائے گا ۔انہو ںنے کہا کہ ضیاالرحمان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا ، انہیں پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ۔