لاہور دن بدن معاشرے میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات میں سے ایک بڑی وجہ ہمارے دوست ہیں کہ ہم اپنے دوست کیسے بناتے ہیں سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے دوست بھی زیادتی کے واقعات کو جنم دینے لگے ہیں ،ایسا ہی واقع بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیش آیا جہاں لڑکی نے کنداکتلا نامی نوجوان کو فیس بک پر اپنا دوست بنایا اور سینماء میں فلم
دکھانے کے بہانے سیمناء میں اپنی گرل فرینڈ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ان دونوں کی دوستی فیس بک 2ماہ تک جاری رہی کہ بعد میں لڑکے نے لڑکی سے اکیلے ملنے کو کہا کہ ایک دن انہوں نے فلم دیکھنے کا پلان کیا کہ کنداکتلا نامی نوجوان نے 19سالہ لڑکی کو سینماء کے اندر ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،کنداکتلا پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا جسے پولیس نے31جنوری کو حراست میں لے کارروائی شروع کر دی ہے ۔