Wednesday September 17, 2025

عاطف میاں کے بعد اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دیدیا، حکومت کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد (سی پی پی ) اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کی جانب سے میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کے فیصلے کے بعد ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی اقتصادی مشاورتی کمیٹی میں ایک متنازعہ شخصیت اور عالمی شہرت یافتہ ماہر اقتصادیات عاطف میاں کی شمولیت کے باعث

بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی میں شمولیت پر تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو مذہبی طبقے کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی شدید تنقید کے باعث مجبور ہو کر حکومت نے میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی۔اس حوالے سے جمعہ کے روز وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی ہے۔ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔ چودھری فواد نے کہا کہ عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان عاشقان رسول? ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،، گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت علمائ￿ اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتی ہے۔تاہم اب حکومت کے اس فیصلے کے بعد اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے میاں عاطف کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کے فیصلے کے بعد ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ ہاروڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں اور اقتصادیات کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ کا استعفیٰ حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔