Wednesday September 17, 2025

عمران خان کے قوم سے ڈیم میں رقم جمع کرانے کے اعلان کے بعد ملک ریاض میدان میں آگئے ، کتنی رقم جمع کروانے کا اعلان کر دیا ؟

لاہور (سی پی پی ) بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے ڈیم فنڈ میں پانچ کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان کر کے پاکستانیوں کو خوش کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے اعلان اور پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کے بعد چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے رقم دینے کا اعلان کرتے

ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں اور آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان کی تعمیر کیلئے کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پانی کی قلت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرانے کی اپیل کی ہے۔