Wednesday September 17, 2025

یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں عمران خان نے پوری دنیا کو واضح پیغام دے دیا خبر نے دھوم مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانہ کی۔بعد ازاں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کبھی کسی کی

جنگ میں شرکت نہیں کرے گا اور ہماری خارجہ پالیسی بھی پاکستان کی بہتری کے لیے ہو گی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے خلاف تھا لیکن جس طرح سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں دنیا میں کسی بھی فوج نے اس طرح کی کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایک ادارہ ہے جو کام کر رہا ہے، فوج ایسا ادارہ ہے جہاں میرٹ کا نظام ہے، ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج نے 6ستمبر 1965کو مکار دشمن کے دانت کھٹے کئے ،جمہوریت آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں پنپ سکتی ، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کوسلام پیش کرتا ہوں جو لازوال قربانیوں کی تار یخ رقم کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یوم دفاع شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔ دفاع پاکستان کے لئے ہم سب یکجا ہیں۔ 6ستمبر 1965کا دن ہمار ی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب پاکستان کی فوج نے قوم کی مدد سے مکار دشمن کے دانت کھٹے کئے ۔ہمارے جوا ن آگ میں

کود پڑے لیکن وطن پر آنچ نہیں آنے دی ۔دفاع وطن کے لئے ہم سب یکجان ہیں۔زندہ قومیں اپنے شہداءکوکبھی نہیں بھولتیں اور اپنے شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965اور 1971کی جنگوں سے بہت کچھ سیکھا ۔ ہم نے اپنا دفاع ناقابل تسخیر کرلیا ، ہم نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا لیکن بعد میں ہمیں دہشت گردی کے ذریعے اندرونی طورپر کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے ،ہمارے گھروں ، سکولوں اور قائدین پر حملے کئے گئے