اسلام آباد (ویب ڈیسک) :معروف اینکر ارشد شریف کے بھائی میجر اشرف شہید بھی وطن کی عزت پر جان قربان کر دینے والے سپوتوں میں سے نکلے۔ ارشد شریف کے بھائی میجر اشرف شریف، والد کے جنازے کو کاندھا دینے کے لیے آرہے تھے کہ دہشتگردوں نے شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج ہمارا اثاثہ ہے ۔ہر سال قوم پاک فوج کی قربانیوں کی یاد میں 6 ستمبر کو یوم دفاع مناتی ہے۔اس دن کو منانے کے کے لیے خصوصی انتظامات کئیے
جاتے ہیں جبکہ قوم کا ولولہ بھی دیدنی ہوتا ہے۔اس مرتبہ پاک فوج نے یوم شہداء کے حوالے سے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔اس مرتبہ موقع پر ا”ہمیں پیار ہے پاکستان سے ” ایک خاص مہم چلائی جارہی ہے۔۔فوج کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر چھوٹا بڑا اس مہم کا حصہ بن چکا ہے۔اس موقع پر اپنے ملک پر قربان ہونے والوں کو جوش و جذبے سے یاد کیا جارہا ہے۔اس موقع پر معروف اینکر ارشد شریف کے بھائی میجر اشرف شہید بھی وطن پر جان قربان کرنے والوں میں شامل نکلے۔میجر اشرف شریف بنوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشغول تھے کہ انہیں گھر سے اطلاع ملی کے انکے والد وفات پا چکے ہیں۔یہ افسوسناک خبر سنتے ہی میجر اشرف شریف اپنے گھر جانے کے لیے نکلے جہاں کرک کے قریب دہشتگرد انکی تاک میں تھے۔اس موقع پر دہشتگردوں نے انکی گاڑی پر حملہ کردیا اور وہ انکا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔یوں انکا جنازہ بھی انکے گھر پہنچا دیا گیا۔اشرف شریف کی شہادت کی خبر سن کر گھر والوں پر دوہرا غم طاری ہو گیا۔اشرف شریف شہید کے والد کی تدفین روک دی گئی اور میجر اشرف کے جنازے کا انتظار کیا گیا یوں ایک ہی گھر
سے 2جنازے نکلے اور باپ بیٹا دونوں ہی ایک ساتھ دفن ہوئے۔شہادت کی یہ داستان جہاں ہمیں غمزدہ کرتی ہے وہیں ہمیں یہ سبق بھی دیتی ہے کہ ملک کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جانا چاہیے۔