Wednesday September 17, 2025

وزیراعظم عمران خان کا جادو چل گیا، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا رات گئے دھماکہ دار خبر آ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے سیشن ججوں کو 100پودے لگانے کا حکم مل گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کو سرسبز بنانے کا عزم لیے ہر شہری شجر کاری مہم کا حصہ بن گیا ہے۔۔پاکستان بھر میں روزانہ کی بنیادپر پودے لگائے جا رہے ہیں۔اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شجر کاری مہم کے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اسی طرح چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے تمام سیشن ججوں کو کم سے کم 100 پودے لگانے کی ہدایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس

احمد علی ایم شیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیشن جج کورٹ کے احاطے میں نیم اور دیگر پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جاسکے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر ایک ہفتے میں پودے لگائے جائیں۔جب کہ دوسری طرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہنے اپنی ماحولیاتی ذمہ داری کو نبھانے اور وزیراعظم پاکستان کے سر سبز پاکستا ن پروگرام میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔شجرکاری مہم میں تمام لیسکو ریجن میں کم از کم 100,000پودے لگائے جائیں گے ۔لیسکو ماحول صاف ستھرابنانے کے لیئے شجرکاری مہم میں اپنا کردارپوری ذمہ داری سے ادا کرے گا یاد رہے شجر کاری مہم ملک بھر میں جاری ہے۔تاہم یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ درخت لگانے سے شجر کاری نہیں ہوتی بلکہ پودا کو لگانے کے بعداس کی نشو نمااور حفاظت کر کے تناور درخت بنانے میں اصل مقصد حاصل ہوتے ہیں،،،گرمی ،آلودگی اور وبائی بیماریوں سے بچاو کا واحد حل شجر کاری ہے ،زیادہ درخت کے آگاو سے موسمی اثرات میں بھی تبدیلی آسکتی ہے۔