Wednesday September 17, 2025

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تقریب حلف برداری میں شریک 2ہزار سے زائد مہمانوں کی تواضح کے اخراجات کس نے برداشت کیے ؟

لاہور (ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تقریب حلف برداری میں دوہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے کرسیاں بھی کم پڑ گئیں۔زیادہ مہمانوں کو مدعو کئے جانے کی وجہ سے تقریب گورنر ہائوس کے گرائونڈ میں کی گئی ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجا سردار عثمان بزدار،،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات ،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ،ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری ،سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان ،صوبائی وزیر محمود الرشید ، ہمایوں اختر سمیت پارٹی

کے رہنمائوں،اراکین اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔مہمانوں کی تواضع پر آنے والے اخراجات چوہدری سرور نے خود برداشت کئے۔واضح رہے کہ چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب اور شاہ فرمان نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی نے جبکہ گورنر کے پی سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمدسیٹھ نے حلف لیا۔ گورنر پنجاب کی حلف برداری کی پروقار تقریب گورنر ہائوس لاہور میں ہوئی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، ان کی کابینہ کے اراکین ، پی ٹی آئی کے اراکین، نئے گورنر کے رفقاءکار نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر چودھری محمد سرور کو مبارکباد دی۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کا بطور گورنر حلف اٹھانا ایک خوشگوار تبدیلی ہے۔ حلف اٹھانا ایک خوشگوار تبدیلی ہے