پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے گھنائونے کاروبار کے قرب و جوار میں پھیلنے کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی اس مکروہ دھندے میں کئی گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایف آئی اے نے جھنگ کے بعد اب کے پی کے کے علاقے بٹ خیلہ میں اس گندے کاروبارمیں ملوث ایک
شخص کو حراست میں لےلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں بٹ خیلہ کے علاقے میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جو چائلڈ پورنوگرافی کے کام میں ملوث تھا ۔ یہ شخص سوشل میڈیا پر خاتون کے نام سے اکائونٹ بنا کر بچوں سے دوستانہ تعلقا ت قائم کرتا تھا اور ان کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتا تھا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیا د پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے قبضے میں موجود لیپ ٹاپ ، موبائل فونز اور فحش مواد بھی قبضے میں لےلیا گیا۔ گرفتار ملزم کو پشاور منتقل کرکے اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔