Monday December 30, 2024

آخر کار چیف جسٹس نے مشہور زمانہ شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آخر کار کراچی کے مشہور زمانہ شاہ زیب قتل کیس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لینے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ سنا دیا ہے ۔سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات کو بحال کردیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق

سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے کیس میں دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور، سراج تالپور کو حراست میں لے لیا۔کیس میں نامزد چوتھا ملزم جیل میں ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ سندھ ہائیکورٹ بھیجتے ہوئے ماتحت عدالت کو حکم دیا کہ دو ماہ میں کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کے حتمی فیصلے تک ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔

FOLLOW US