Wednesday September 17, 2025

’’صدارتی انتخاب‘ چودھری نثار ایسے میں منظر عام سے غائب‘‘ آج کل کہاں ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدارتی انتخاب کے لیے وفاقی پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کے لیے تمام اراکین اسمبلی متعلقہ اسمبلیوں میں پہنچ کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ آج صبح 10 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ صدارتی انتخاب کے لیے آج جہاں سیاست کے بڑے بڑے نام اسمبلیوں کو رْخ کر رہے ہیں وہیں چودھری نثار علی خان ایک مرتبہ پھر غائب ہیں۔چودھری

نثار علی خان نے تاحال اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں لیا جس کے باعث وہ آج صدارتی انتخاب میں بھی ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔یاد رہے کہ چودھری نثار علی خان نے اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔ چودھری نثار علی خان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے تین اراکین بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔یاد رہے کہ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ئ￿ میں چار نشستوں سیحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خنا کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں تاحال نہ تو حلف اْٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔