لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ایک اور منطق سامنے آگئی، جو ہماری حکومت میں بچے پیدا نہیں ہوئے ، ان کوپولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری ہماری نہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بچے مر رہے ہیں، جوتین تین چار چار سال کے بچے ہیں وہ ہماری حکومتوں سے پہلے کی حکومتوں کے بچے ہیں وہ خسرے کے ٹیکوں کی وجہ سے مررہے ہیں۔ہمیں توابھی ایک
سال ملا ہے۔انہوں نے جب ایک سوال کیا گیا کہ ”جو بچہ 2013سے پہلے پیدا ہوا ہے وہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے؟“کے جواب انہوں نے کہا کہ جی وہ ہماری ذمہ داری نہیں ہے، بالکل ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ہماری حکومت نہیں ہے اس لیے ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ فیاض الحسن کے اس طرح کی گفتگو سے واضح ہوجاتا ہے کہ وہ ماضی کی حکومت میں بھی نامناسب بیان دیتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں وزیراطلاعات پنجاب لگا دیا گیا ہے۔