Sunday May 5, 2024

وزیراعظم نے فوج کیساتھ سختی کی تو کیا ہو گا؟ ن لیگ رہنما نے عمران خان کو خبردار کر دیا

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعظم نے فوج کیساتھ سختی کی تو کیا ہو گا؟ ن لیگ رہنما نے عمران خان کو خبردار کر دیا.. مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ عمران خان کی طبیعت میں خلوص مگر سختی بھی ہے اور اگر انہوں نے ملٹر ی سٹیبلشمنٹ کے معاملے میں ایسی سختی دکھائی تو پھر واپسی کی راہ نہیں ہوگی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

 

کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت میں اخلاص ضرور ہے لیکن سختی بھی ہے جس کا ری ایکشن وہ دیتے رہتے ہیں۔ اگر انہوں نے ملٹری سٹیبلشمنٹ کے معاملے میں ایسی سختی دکھائی تو پھر واپسی کی راہ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اب خادم رضوی صاحب بھی آرہے ہیں اورانہوں نے دھمکی دی ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کوملک سے نکال دیا جائے ۔ ان کے آنے سے جو دباؤ پڑے گا اور ان کے مطالبات کا خارجہ پالیسی پر جو اثر پڑے گا وہ اس وقت ہماری خارجہ پالیسی کے لئے ایک چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے خارجہ پالیسی کے مسائل کو کسی ایک نفرت والے بیانیہ سے مسترد کردیا تو پھر ہمارے لئے مشکلات پیدا ہونگی ۔ خادم رضوی کے معاملے پر ہمارا میڈیا بہت زیادہ بالغ النظر ی کا مظاہر ہ کررہا ہے لیکن پہلے میڈیا کو کیا ہوا تھا ؟مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ عمران خان کی طبیعت میں خلوص مگر سختی بھی ہے اور اگر انہوں نے ملٹر ی سٹیبلشمنٹ کے معاملے میں ایسی سختی دکھائی تو پھر واپسی کی راہ نہیں ہوگی ۔

FOLLOW US