Friday October 18, 2024

ہالینڈ کے سفیر کی پاکستان سے ملک بدری! نئی حکومت کے اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزارت خارجہ نے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ زیرغور آنے کا اشارہ دے دیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رسول اللہﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے۔ہر مسلمان رسول اکرم ﷺ سے محبت میں کر کسی سے آگے

 

بڑھ جانے کو تیار رہتا ہے اور وہ اپنے نبی کی توہین کسی صورت بھی برداشت نہیں کرتے۔اس وقت تمام عالم اسلام ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے سبب شدید صدمے ہیں۔ان کا یہ مطالبہ کہ ان خاکوں کو چھاپنے والوں اور انکا مقابلہ منعقد کرنے والوں کو روکا جائے کیونکہ یہ مقابلہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ محض ایک فساد کا موجب بن سکتا ہے۔اس پر پاکستان میں بھی شدید احتجاج جاری ہے اور کہا جارہا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت ہالینڈ کی حکومت سے سخت احتجاج کرے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اس موقع پر عوام کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک پاکستانی حکومت غور فکر کررہی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر او آئی سی کو خطوط لکھے ہیں جن پر ابھی رد عمل آنا باقی ہے۔انکا مزید بتانا تھا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈچ ہم منصب کو بھی ٹیلی فون کیا تھا اور معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا تھا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے گستاخانہ خاکوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری،،وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت شامل ہیں۔

FOLLOW US