Friday October 18, 2024

نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں بیٹھے بیٹھے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بڑی کارروائی ڈال دی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحب زادے حمزہ شہباز نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں شریف برادران کی ملاقات کے دوران صدارتی الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے

مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بھی جیل میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کو صداتی انتخاب پر پارٹی کی پوزیشن اور الائنس سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق شریف برادران کی ملاقات میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں بھی غور کیا گیا، نواز شریف نے بھرپور مقابلے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کردی ہے، اعتراز احسن، ڈاکٹرعارف علوی، امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان میدان میں ہیں۔مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار ہیں، کاغذاتِ نامزدگی کے لیے ان کی جانب سے آج عبد الغفور حیدری اور احسن اقبال پیش ہوئے تھے۔ملک کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پرمشتمل الیکٹورل کالج صدرمملکت کا انتخاب کرے گا۔صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی

زیرصدارت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کیے گئے۔پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا: (ن) لیگ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا، اعتزاز احسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے، پیپلزپارٹی نےاتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کے عبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں ہو گا، الائنس کے ہر اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کے لیے انصاف دو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عید کے بعد احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا جب کہ تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو تحریک میں بتایا جائےگا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ہورہا بلکہ انتقام لیا جا رہا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنا انتقامی کارروائی ہے، زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے مگر نواز شریف کو انصاف نہیں ملتا۔نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے آج شہبازشریف سے فون پر گفتگو کرکے بھی انہیں تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی اور خورشید شاہ آج شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

FOLLOW US