Friday October 18, 2024

ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم ۔۔عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صدارتی انتخاب تک ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان روک دیا جبکہ وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 53 کے لیے مقامی کارکنوں نے لاہور کی طرح سروے کرانے کا مطالبہ کیا ہے جس سے وفاقی دارالحکومت میں حکمران جماعت میں دراڑ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں شدید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں 37 حلقوں پر ضمنی الیکشن کرائے جائیں گے ان میں قومی اسمبلی کی 11 نشستیں، کے پی کے اسمبلی کی 9، پنجاب اسمبلی کی 13، سندھ کے ضلع ملیر اور خیر پور کی 2 نشستیں اور بلوچستان میں بھی مستونگ اور خضدار کی و نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی بورڈ بنایا گیا تاہم انہوں نے صدارتی الیکشن تک امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لئے شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 11 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔دوسرے ملکوں میں مقیم ان حلقوں کے ووٹرز یکم سے 15 ستمبر تک الیکشن کمیشن کے ویب سائیٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خارجہ کو بھی بتادیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے وہاں مقیم پاکستانی ووٹرز کو آگاہی فراہم کریں۔ضمنی انتخاب میں سمندر پار پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آغاز میں الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے سے متعلق طریقہ کار کے لیے ٹاسک فورس کی آئی ووٹنگ رپورٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کیے جائیں گے، آئی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹ ضمنی الیکشن کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کئی تجربات کے بعد آئی ووٹنگ کے قابل استعمال ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا اور آئی ووٹنگ کے قابل استعمال نہ ہونے پر اس کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

FOLLOW US