Friday October 18, 2024

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کا استعفیٰ اب تک کی سب سے دھماکے دار خبرآگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر بچی کی ہلاکت پر توجہ دلائو نوٹس اور لاہور میں صفائی کی

ابتر صورتحال پر تحریک التوائے کار بھی جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم پاکستان بننے کے بعد سرکاری ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال شروع کردیا ہے جس سے پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وزیراعظم کے اس شاہانہ رویے پر فواد چودھری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سستا پڑتا ہے ،ہیلی کاپٹر کا خرچہ 50سے 55روپے فی کلو میٹر بنتا ہے۔وفاقی وزیر کا بیان انتہائی بچگانہ، مضحکہ خیز اور حقیقت سے روگردانی کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس بیان سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے وزارت کا قلمدان واپس لے تاکہ پاکستان کا وقار برقرار رہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی میاں نصیر کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا کہ پروٹوکول کے خاتمہ کے

لیے رونا رونے والے اب خود قاتل بنتے جارہے ہیں، بے حسی اور بے دردی کی انتہا یہ ہے کہ وزیراعلیٰ بچی کی ہلاکت کے بعد اس کی عیادت کو پہنچے۔نوٹس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایک جانب وزیراعلی پنجاب اپنی ذاتی تشہیر کرواتے رہے اور دوسری جانب والدین غم کی تصویر بنے رہے۔خیال رہے کہ

منگل کے روز میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ طور پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی دوریکی وجہ سے علاج کی سہولت نہ ملنے پر 2 سالہ بچی کی ہلاکت کا معاملہ سامنے آیا تھا۔تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے

کہ لاہور شہر میں صفائی کی صورتحال خراب ، کوڑے کے ڈھیر وبال جان ، چھوٹے علاقے نظر انداز ،بدبو سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے ۔ لہٰذا اس تحریک کو باضاطہ قرار دیکر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے ۔

FOLLOW US