Friday October 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو میں طویل ترین دورہ ، کتنے گھنٹے گزارے ؟ حیران کن تفصیلات نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے ساتھ جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو گئے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو

خارجہ امور ،دفاعی ،سلامتی ،داخلہ امور اور پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرمملکت برائے داخلہ نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان صبح دس بجے جی ایچ کیو پہنچے تھے اور وہ آٹھ گھنٹے تک جی ایچ کیو میں رہے ۔

FOLLOW US