Friday October 18, 2024

تنخواہ اور پروٹوکول نہ لینے کے اعلان کے بعد عبدالعلیم نے عہدہ سنبھالتے ہی کیا فیصلہ کر لیا؟ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور(نیوزڈیسک)تنخواہ اور پروٹوکول نہ لینے کے اعلان کے بعد عبدالعلیم نے عہدہ سنبھالتے ہی کیا فیصلہ کر لیا؟ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے..سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبد العلیم خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس 90 شاہراہ قائد اعظم پر دفتر الاٹ کر دیا گیا ہے ،سینئر صوبائی وزیرنے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنےسرکاری دفتر میں بھی مہمانوں کی تواضع

اپنی جیب سے کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دفتر الاٹ کر دیا گیا ہے جہاںمحکمہ بلدیات کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیکرٹری و اعلیٰ افسران نے صوبائی وزیر بلدیا ت کو بریفنگ دی ۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کیلئے ٹھوس تجاویز مرتب کی جائیں،سہولتوں کی فراہمی میں یونین کونسل کی سطح پر تبدیلی نظر آنی چاہیے :سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہمالیاتی اور انتظامی اختیارات کے ساتھ چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جائے، گراس روٹ لیول پر اختیارات کی منتقلی چاہتے ہیں،آئندہ24گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال واضح کریں۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے،نئے بلدیاتی نظام میں یونین کونسل ، تحصیل اور ضلع کے اختیارات واضح ہوں گے ۔عبدالعلیم خان نے حکام کو لندن اور نیویارک سمیت دیگر ملکوں کے بلدیاتی نظام کا تقابلی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبد العلیم خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس 90 شاہراہ قائد اعظم پر دفتر الاٹ کر دیا گیا ہے ،سینئر صوبائی وزیرنے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنےسرکاری دفتر میں بھی مہمانوں کی تواضع اپنی جیب سے کریں گے۔

FOLLOW US