Friday October 18, 2024

عمران خان کی کراچی سےخالی کی جانیولی نشست این اے 243سے پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین شخصیت نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

کراچی (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی سے خالی نشست این اے 243 سے ضمنی الیکشن کو ن لڑے گا،اہم سماجی کارکن نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان ضمنی الیکشن لڑیں گے اور انہوں نے عمران خان کی خالی نشست این اے 243 سے پی ٹی آئی کی جانب سے

کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں پانچ نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور سب نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے میانوالی کی نشست برقرار رکھتے ہوئے بنوں،لاہور،اسلام آباد اور کراچی کی نشست چھوڑ دی تھی۔

FOLLOW US