Friday October 18, 2024

بریکنگ نیوز! اب صرف کام ، کام اور کام ہو گا۔۔ہفتے کی چھٹی ختم ، دفتری اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے اور ریلوے افسران کے لیے کام کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر رریلوے کے ملازمین نے وفاقی وزیر کے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کےلیے ہفتے کی چھٹی کے خاتمے

کا اعلان کر دیا۔تاہم ملازمین کا کہنا تھا کہ ہفتے کو چھٹی ہوتی ہی نہیں، صرف اتوارکوچھٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو چھٹی ختم کی ہے وہ ہائی لیول پر منسٹری لیول پر ختم کی ہے ۔ ریلوے ملازمین تو پہلے بھی کام کرتے تھے سو اب بھی کرتے رہیں گے لیکن عام ملازمین خوش ہیں کہ اب افسران کے مزے بھی ختم ہوئے۔ اب انہیں بھی ان کے برابر کام کرنا پڑے گا۔ریلوے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ توپہلے بھی ہفتے کے چھ روز کام کرتے تھے۔انہیں اس فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ افسران کی بات الگ ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے75 سال کے لوگوں کا ریلوے سفرمفت کرنے کا اعلان کردیا ،جبکہ 65 سال کے لیے آدھا کرایہ اور معذور افراد کوکرائے میں رعایت دی جائے گی۔۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے میڈیا کا ساتھ چاہئیے ۔ریلوے کوخسارے سے نکال کر خوشحال بنائیں گے۔ میں کراچی کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ اے سی آر میں ریلوے کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ پچھلی باربھی ریلوے ملازمین کوبہتر اسکیل دیے تھے۔ اس بار بھی غریبوں کوبہترملازمت کے مواقع دیں گے۔ کسی کوریلوے کی زمینوں سے ابھی بے دخل نہیں کریں گے۔۔ریلوے کی سینکڑوں ایکڑاراضی سے متعلق مقدمات چل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد دو ٹرینیں چلاؤں گا۔۔کراچی کے لیے ایک سپر ٹرین چلاؤں گا جوکہ اسلام آباد تا کراچی نان اسٹاپ ٹرین ہوگی۔۔عمران خان کی حکومت میں ایک بدلی ہوئی ٹرین عوام کودوں گا۔اسی طرح ٹرین میں کرپشن زیرو کردوں گا۔

FOLLOW US