Friday October 18, 2024

’’ کُھلاخط برائے وزیراعظم ‘‘ عمران خا ن کو انوکھا خط موصول ۔۔۔۔۔ 50 فٹ لمبے خط میں کپتان سے کیا مطالبہ کِیا گیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’’ کُھلاخط برائے وزیراعظم ‘‘ عمران خا ن کو انوکھا خط موصول ۔۔۔۔۔ 50 فٹ لمبے خط میں کپتان سے کیا مطالبہ کِیا گیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آرٹسٹ نے وزیراعظم عمران خان کے نام 50 فٹ لمبا خط لکھ دیا۔میڈیا رپورٹس

میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ آرٹسٹ کا تعلق چنیوٹ سے ہے اور ان کا نام عثمان ہے جنھوں نے وزیراعظم پاکستان کے نام ایک لمبا چوڑا خط لکھا ہے۔خط کی لمبائی 50فٹ بتائی جا رہی ہے۔خط کے آغاز پر عثمان نامی آرٹسٹ نے لکھا ہے کہ ” کھلا خط برائے وزیراعظم”” جب کہ نیچے عمران خان کی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قوم سے پہلے خطاب کی تصویر بھی لگائی ہے۔یاد رہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک بھی کافی داد اور پذیرائی سمیٹی ۔ عمران خان کو وزیراعظم بننے پر بیرون ممالک سے کئی مبارکبادیں موصول ہوئیں، جبکہ پاکستانی عوام نے بھی اپنے نئے وزیراعظم سے ”حقیقی تبدیلی” کی اُمیدیں باندھ لیں۔بچوں نے بھی عمران خان کے نام خطوط لکھے۔ ایک بچے نے اپنے خط میں لکھا کہ میں پاکستان کو منی امریکہ بنتے دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ بچوں نے خطوط میں لکھا کہ ہم اپنے وزیراعظمعمران خان سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ ان خطوط پر بچوں نے رنگین ڈرائینگز بھی بنائی ہوئی ہیں۔عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر آفیشل پیج پر ان خطوط کی تصاویر بھی جاری کی گئیں ، یہ

خطوط علیزے احسن اور سیف احسن کی جانب سے عمران خان کے نام لکھے گئے۔ایک بچے نے اپنے خط میں لکھا کہ میں اور میری والدہ آپ کے بہت بڑے مداح ہیں۔ اس خط میں بچے نے لکھا کہ میں اکثر اپنی والدہ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کو کون زیادہ پسند ہے؟ میں یا عمران خان ؟ سیف احسن نے لکھا کہ آپ اس ملک کو ایک خوبصورت ملک بنا دیں۔ اس خط میں سیف احسن کی والدہ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔ خط میں کہا گیا کہ آپ ہمیشہ ہمارے لیے کنگ خان رہے ہیں اور آگے بھی کنگ خان رہیں گے۔ان خطوط کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب بچوں نے بھی وزیراعظم عمران خان سے اُمیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ یہ خطوط عمران خان پر بچوں کے اعتماد کا اظہار ہے کہ یقیناً وزیراعظم عمران خان اس ملک کے لیے کچھ اچھا کریں گے۔

ان خطوط کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب بچوں نے بھی وزیراعظم عمران خان سے اُمیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ یہ خطوط عمران خان پر بچوں کے اعتماد کا اظہار ہے کہ یقیناًوزیراعظم عمران خان اس ملک کے لیے کچھ اچھا کریں گے۔

FOLLOW US