Friday October 18, 2024

عامر لیاقت کے بعد ایک اوررہنما اپنی قیادت پر پھٹ پڑا .. عمران خان کیخلاف بڑی بغاوت ہونے کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما نے احساس محرومی کا اظہار کر دیاہے اور صدارتی امیدوار عارف علوی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے عارف علوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئے ہیں

لیکن افسوس ہے چاہیے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظر انداز کیا جارہاہے ، ایم کیوایم سے ملاقات ہو یا ادارہ نور حق کا دورہ ہمیں نظر انداز کیا جارہاہے ۔انہوں نے ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کراچی کے بڑے ہیں یہ معاملات اب آپ خود یکھیں ۔یاد رہے کہ آفتاب جہانگیر این اے 252 سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کراچی کے جمشید کواٹرز کو خالی کروانے کے معاملے پر آواز اٹھائی اور پارٹی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان لوگوں کی لیز بڑھائی جائے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معاملہ طول پکڑتا گیا اور عامر لیاقت نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں پڑا ، عمران خان بار بار بلانے کے باجود بھی کراچی نہیں آرہے اور میری بات کا جواب بھی نہیں دے رہ ہیں ، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا گورنرہاوس میں اجلاس نہیں ہونگے لیکن اب اجلاس گورنر ہاوس میں ہور ہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما نے احساس محرومی کا اظہار کر دیاہے اور صدارتی امیدوار عارف علوی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔

FOLLOW US