Friday October 18, 2024

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو ایف آئی اے نے پہلا اور بڑا جھٹکا دیدیا، وہ کام کر دیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا

کراچی (نیوزڈیسک)آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو ایف آئی اے نے پہلا اور بڑا جھٹکا دیدیا، وہ کام کر دیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا.. ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد اب زرداری گروپ، آصف علی زرداری،، فریال تالپور،، اومنی گروپ، انور مجید اور ان کے اہل خانہ کے تمام اکانٹس منجمد

کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ کی رقم سے دبئی اور لندن میں جائیداد لینے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم لندن اور دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ کھوسکی شوگر ملز میں اہم ریکارڈ جلانے پر انور مجید کے ضمانت پر رہا دو بیٹوں نمر مجید اور مصطفی مجید کی ضمانت منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے پیسوں سے دبئی میں انور مجید نے ایک کمپنی بنائی اور اس کمپنی کے اکانٹ سے لندن میں بھی جائیداد خریدی گئی۔ایف آئی اے کی ایک ٹیم اب دبئی اور لندن جانے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ اومنی گروپ اور انور مجید کی جائیداد کے بارے میں تفصیلات لی جاسکیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کھوسکی شوگر ملز سے 27 ہارڈ ڈسک ملی ہیں جن کی مدد سے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے کافی مواد ملا ہے اب 3 مزید شوگر ملز پر چھاپوں کی تیاری کی جارہی ہے اب تک جو ثبوت سامنے آئے ہیں اس کی روشنی میں اومنی گروپ، انور مجید، آصف زرداری اور فریال تالپور کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

FOLLOW US