Friday October 18, 2024

اضافی ملازمین کی چھٹی ، حکومت نے اہم ادارے پر بجلیاں گرا دیں

لاہور(نیوزڈیسک ) نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے قبل بورڈ ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، اضافی ملازمین کی چھٹی کردی جائے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پی سی بی ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، فہرست میں واضح کیا جا رہا ہے کہ کون کس

کا سفارشی ہے۔واضح رہے کہ چند ملازمین خود ہی جانے کا فیصلہ کرچکے تاہم اب بھی کئی بورڈ میں موجود ہے۔ گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں نئے متوقع افسران کے کمروں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے پریس کانفرنس روم میں بھی رنگ و روغن مکمل کر لیا گیا۔

FOLLOW US