Friday October 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کا دورہ جی ایچ کیو! کس طرح استقبال کیا گیا؟ ہر کوئی دنگ رہ گیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءکے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران کان نے وفاقی وزراءکے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیرخزانہ اسد عمر،وزیراطلاعات فواد چودھری اوروزیرمملکت داخلہ بھی وزیراعظم کےساتھ ہیں،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کودفاع،اندرونی سلامتی اورپیشہ ورانہ امورپربریفنگ دی جائے گی ۔

FOLLOW US