Friday October 18, 2024

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نےکس کے حق میں قومی اسمبلی کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ؟ ناقابل یقین خبر آگئی

کراچی (نیوزڈیسک) عامر لیاقت حسین نے جاوید میانداد کو اپنی نشست دینے کی پیش کش کردی، سابق قومی کرکٹر کی جانب سے عمران خان کیخلاف بیانات دینے پر عامر لیاقت حسین کی ٹھیک ٹھاک کلاس لیتے ہوئے انہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران

 

خان کیخلاف بیانات دینے کے بعد سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔خاص کر پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم کرکٹر جاوید میانداد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو چاہیئے کہ وہ استعفیٰ دیں اور آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ لیں۔ جاوید میانداد نے عامر لیاقت حسین کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔ اس حوالے سے اب عامر لیاقت حسین نے بھی ردعمل دیا ہے۔عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کو الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ ویسے ہی اپنی قومی اسمبلی کی نشست انہیں دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی والوں نے ووٹ عامر لیاقت کونہیں عمران خان کو دیئے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے دیئے گئے بیان کے حوالے سے جاوید میانداد نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت کی بات پر افسوس ہوا ان کی باتیں سمجھ سے باہر ہیں، عامر لیاقت نے جس قسم کی باتیں کی وہ پاکستان کے حق میں نہیں، کراچی کو کوئی بھی شخص لاوارث نہ سمجھے یہ پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی میں باشعور اور پڑھے لکھے لوگ ہیں، ذات پات کے بجائے ہمیشہ پاکستان کی بات ہونی چاہیے۔جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی سیٹ پر کھڑا ہوتا ہوں پھر دیکھتا ہوں کراچی والے کسے ووٹ دیتے ہیں کیوں کہ کراچی نے عمران خان کے نام ووٹ دیئے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان کو میں جانتا ہوں انہیں وقت دیں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے کچھ چیزوں کو درگزر کرنا چاہئے جب کہ میرے نزدیک صرف پاکستان کی اہمیت ہے اور پاکستان کے حوالے سے مجھے کوئی بات غلط لگی تو کوئی بھی جماعت ہو میں ضرور بولوں گا کیوں کہ یہ میرا حق ہے۔جاوید میانداد نے عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی سیٹ پر کھڑا ہوتا ہوں پھر دیکھتا ہوں کراچی والے کسے ووٹ دیتے ہیں کیوں کہ کراچی نے عمران خان کے نام ووٹ دیئے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان کو میں جانتا ہوں انہیں وقت دیں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے کچھ چیزوں کو درگزر کرنا چاہئے جب کہ میرے نزدیک صرف پاکستان کی اہمیت ہے اور پاکستان کے حوالے سے مجھے کوئی بات غلط لگی تو کوئی بھی جماعت ہو میں ضرور بولوں گا کیوں کہ یہ میرا حق ہے۔

FOLLOW US