Friday October 18, 2024

تحریک انصاف کیلئے خطرے کی گھنٹی ،مسلم لیگ ن نے این اے 124سے ایسا تگڑا امیدوار میدان میں اتار دیا، کھلاڑی پریشان

لاہور(نیوزڈیسک) عابد شیر علی ایک بار پھر قومی اسمبلی کا حصہ بننے کے لیے پر مارنے لگے۔ عابد شیر علی،، حمزہ شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی نشست این اے 124 سے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کو شکست ہو

 

گئی تھی جبکہ پی ٹی آئی اُمیدوار فرخ حبیب کامیاب ٹھہرے تھے ۔فرخ حبیب نے این اے108 میں ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کر سکے۔اس کے بعد عابد شیر علی نے فیصل آباد میں بھی عابد شیر علی نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست دے دی۔بار بار ہار جانے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ تک گئے مگر عابد شیر علی کامیاب نہ ہو سکے۔لاہور ہائیکورٹ میں عابد شیر علی کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے عابد شیر علی کی درخواست مسترد کردی،جس کے بعد این اے 108 سے فرخ حبیب کامیاب قرارپا گئے ۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق عابد شیر علی ایک بار پھر قومی اسمبلی کا حصہ بننے کے لیے پر مارنے لگے۔ عابد شیر علی،، حمزہ شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی نشست این اے 124 سے انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔لیگی رہنما عابد شیر علی نے این اے 124 لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔پی ٹی آئی کے نعمان قیصر اور محمد خان مدنی نے بھی اس حلقے سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ یاد رہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے 4 ستمبر کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی جبکہ 15 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ 16 ستمبر کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور 14 اکتوبر کو لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

FOLLOW US